لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 20 ویں میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا سکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 30، شان مسعود19، اسامہ میر 17، رائلی روسو 12، خوشدل شال 10 اور ڈیوڈ ملر 2 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ انور علی 17 اور عباس آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 3 جبکہ زمان خان، حارث رف، سکندر رضا اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔