بلوچستان کے اضلاع حب اور لسبیلہ میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔ پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کی لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر بھی انتخاب ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے دیگر 16 اضلاع میں خالی رہ جانے والی مختلف نشستوں پر بھی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ انتخابات میں کئی اضلاع میں کافی کونسلوں میں 2 سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے 16 اضلاع جن میں پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسی خیل، کوہلو، نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار اور مستونگ میں مختلف نشستیں خالی رہ گئی تھیں۔ بلوچستان کی ان خالی نشستوں پر آج انتخابات ہو رہے ہیں۔