کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق نجی ٹی وی چینل میں فہد مصطفی کے شو میں کی۔ فہد مصطفی نے جوڑے سے کہا کہ اگر انہیں شادی کی مبارکباد دی جائے تو انہیں اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر محب مرزا نے سر ہلاکر اجازت دی۔ اس موقع پر شو میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکر صنم سعید اور محب مرزا کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں فنکار گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے اور ان کی شادی سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں لیکن ان کی طرف سے زبان نہیں کھولی گئی، اب دونوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کی تصدیق کردی
- by web desk
- مارچ 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1315 Views
- 2 سال ago