صحت

ماہرین کا لوگوں کو شیشے یا دھاتی برتنوں میں پانی پینے کا مشورہ

ماہرین کا لوگوں کو شیشے یا دھاتی برتنوں میں پانی پینے کا مشورہ

روم: ماہرین نے جسم میں داخل ہوکر صحت کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچانے والے باریک پلاسٹک کے ذرات سے بچنے کے لیے لوگوں کو شیشے یا دھاتی برتنوں میں پانی پینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ روم کی یونیورسٹی آف ٹور ویرگیٹا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر لوئسا کیمپگنولو نے مائیکرو اور نینو پلاسٹک ذرات کے انسانوں کے بافتوں میں داخل ہونے کے شواہد میں اضافہ ہونے کے متعلق خبردار کیاہے۔ گزشتہ مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ باریک ذرات انسان کے خون کے ساتھ آنول (بچہ دانی کا ایک حصہ: پلیسینٹا) میں بھی داخل ہوسکتے ہیں۔ لیکن چوہوں پر کی جانے والی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ حلق سے اترا ہوا پلاسٹک رحم کے دیگر حصوں میں بھی جگہ بنا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے