لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے میں ٹوئٹر پر گیڈر کی تصویر شیئر کرادی اور کہا ہے کہ نواز شریف پلیز ! تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں۔ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے پولیس لاہور زمان پارک میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچی جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اس کے بعد سے معاملہ ہائی پروفائل بن گیا ہے۔ عمران خان کی عدم گرفتاری پر مریم نواز نے ٹوئٹس کیے ہیں جن میں انہوں ںے گیدڑ کی تصویر شیئر کرادی اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل آدمی باہر نکلو، قوم گیدڑ اور لیڈر کا فرق جان گئی ہے۔