تجارت

سیلاب سے فصلیں تباہ کھجور کی تجارت بحران سے دوچار

سیلاب سے فصلیں تباہ کھجور کی تجارت بحران سے دوچار

کراچی: سیلاب کے باعث مقامی فصل برباد ہونے اور ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے درآمدات میں مشکلات نے کھجور کی تجارت کو بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔ کراچی کے مرکزی کھجور بازار لی مارکیٹ کی کھجور مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق رواں سیزن بدترین صورتحال کا سامنا ہے مقامی سطح پر خیرپور سندھ اور بلوچستان کے علاقے پنجگور اور تربت میں پیدا ہونے والی کھجور کی فصل سیلاب کی نذر ہوگئی۔ بازار میں مقامی کھجور کا اسٹاک نہ ہونے کے برابر ہیجبکہ کھجور کے تاجر اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حنیف بلوچ کے مطابق لی مارکیٹ سے نہ صرف کراچی بلکہ سندھ اور ملک کے دیگر صوبوں کی طلب بھی پوری کی جاتی ہے تاہم اس سال مقامی کھجور نہ ہونے اور درآمدات کے لیے ڈالر کی عدم دستیابی نے تاجروں کو مشکل حالات سے دوچار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے