تازہ ترین

توشہ خانہ کیس عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست خارج

توشہ خانہ کیس عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست خارج

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی۔ عمران خان کے جانب سے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار رکھا ہے۔ دوران سماعت، وکیل قیصر امام نے موقف دیا تھا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے لہذا دالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے