دنیا

لاکھوں ڈالرز تحفہ کیس اسرائیلی وزیراعظم کو نااہلی سے بچانے کیلیے قانون سازی

لاکھوں ڈالرز تحفہ کیس اسرائیلی وزیراعظم کو نااہلی سے بچانے کیلیے قانون سازی

تل ابیب: اسرائیلی کابینہ نے نومنتخب وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے مرحوم رشتے دار سے وصول کیا گیا 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا تحفہ رکھنے کی اجازت دینے کے لیے نیا قانون منظور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اسرائیل کی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ بطور وزیراعظم نیتن یاہو اپنے ایک مرحوم کزن سے 2 لاکھ 70 ہزار مالیت کا تحفہ لینے اور اپنے تصرف میں رکھنے کے مجاز نہیں۔ عدالت نے اس تحفے کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی سرکاری عہدیدار کے لیے اتنی بڑی رقم کا تحفہ لینے کی آئین میں ممانعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے