حکومت سندھ نے وزیراعظم کے حکم پر سرکاری سطح پر اخراجات میں کمی کا اعلان کردیا، محکمہ خزانہ سندھ نے اس ضمن میں حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق کابینہ ارکان سے سیکیورٹی ڈیوٹی کی آدھی گاڑیاں واپس لی جائیں گی، تمام محکموں کی خالی پوسٹیں ختم کردی جائیں گی۔ وی آئی پیز کیلئے سیکیورٹی اخراجات میں کمی کی جائے گی، کسی محکمے کو اضافی اخراجات کی ضرورت ہو تو وزیر اعلی سندھ سے رابطہ کرے گا، جبکہ نئی ملازمتیں دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عارضی ملازمین کی بھرتیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی، نئے فرنیچر، ایئرکنڈیشن، ریفریجریٹر اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔