پاکستان

عدالت میں پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

عدالت میں پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کے لیے ٹھیک ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ عدلیہ بچاو نہیں عدلیہ سے بچاو تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے