اسلام آباد: ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے صنعت کار و سرمایہ کار برادری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاشی حالات مشکل ضرور ہیں مگر بہتری کی طرف گامزن ہیں اور توقع ہے کہ مشکل حالات سے جلد نکل آئیں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کروائی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ بھی جلد ہوجائے گا، جس کے بعد حکومت جون میں آئی ایم ایف کا یہ پروگرام مکمل کر کے آئندہ کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے آپشنز دیکھے گی۔ عسکری قیادت نے دوٹوک پغام دیا ہے کہ فوج کسی صورت سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، سیاست دان اپنے معاملات خود حل کریں عمران خان اور دوسری سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر سیاسی معاملات حل کرنا ہوں گے۔