پاکستان

لاہور میں جلسہ جلوس اور ریلی پر پابندی عائد

لاہور میں جلسہ جلوس اور ریلی پر پابندی عائد

پنجاب کے محکمہء داخلہ نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ ءداخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ ا?ج سے ہو گا اور 7 روز تک جاری رہے گی۔ محکمہءداخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتِ حال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج زمان پارک سے دوپہر ایک بجے ریلی نکا لنے کا اعلان کر رکھا ہے، ریلی فیروزپور روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر ختم ہوگی، جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ پی ٹی ا?ئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے