لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر بلوچستان پولیس لاہور پہنچ گئی۔ عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس بلوچستان زمان پارک جائے گی اور جیسے ہی عمران خان زمان پارک اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلیں گے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی۔ پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ زمان پارک آنے والے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ پولیس شہر کے مختلف علاقوں میں کارکنوں کو گرفتار کرنے لگی، زمان پارک آنے والے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔