تجارت

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1819 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ریٹ 1 لاکھ 97 ہزار 700 جبکہ دس گرام کی قیمت 343 روپے اضافے سے 1 لاکھ 69 ہزار 496 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی لین دین نئی قیمت پر ہوئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے