کھیل

ملتان سلطانز پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

ملتان سلطانز پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

راولپنڈی: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔پشاور زلمی دو بار 240سے زائد کے اسکور کے دفاع میں ناکام رہنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے 243 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19.1 اوورز میں حاصل کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو نے 51 گیندوں پر 121 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کیرون پولارڈ نیبھی 25 گیندوں پر52 رنز بنا کر فتح میں بڑا حصہ ڈالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے