بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ 22 سال میں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ نئی ویب سیریز سیٹاڈل میں ساتھی مرد اداکار رچرڈ میڈن کے برابر معاوضہ ملا۔ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ کہنے سے میں مصیبت میں پڑ سکتی ہوں، میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور میں نے تقریبا 70 سے زیادہ فلمیں اور 2 ٹی وی شوز کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن جب میں نے ویب سیریز سیٹاڈلمیں کام کیا تو یہ میرے کیریئر میں پہلی بار تھا کہ مجھے برابر کا معاوضہ ادا کیا گیا۔
انٹرٹینمنٹ
22 سال میں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا پریانکا چوپڑا
- by web desk
- مارچ 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1287 Views
- 2 سال ago