تجارت

قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلیے مزید قرضے لینے کا فیصلہ

قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلیے مزید قرضے لینے کا فیصلہ

کراچی: حکومت نے خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کے علاوہ پہلے سے لیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلیے مارچ سے مئی2023ئ کے تین مہینوں کے دوران 1.5ٹریلین روپے کے مزید قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے مجموعی طور پر لیے جانے والے قرضوں کا ہدف سات ٹریلین روپے مقررکیا ہے ،ان قرضوں کے بڑا حصہ یعنی 5.5 ٹریلین روپے مالیاتی اداروں سے لیے گئے پہلے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کردیا جائے گا۔ عارف حبیب لمیٹڈکے ہیڈ ا?ف ریسرچ طاہر عباس کے مطابق ا?ئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے سبب حکومت پاکستان پر اندرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہاہے۔ حکومتی اخراجات میں سب سے بڑا حصہ اب قرضوں پر سود کی ادائیگی ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے