لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کیلیے الیکشن کے علاوہ اگر کوئی اور راستہ ہے تو بتادیں۔ عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ویسے تو ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں اگر الیکشن کے علاوہ بھی ملک کو دلدل سے نکالنے کا کوئی راستہ ہے تو وہ بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت خوف کا نظام قائم ہے، میں پوچھتا ہوں کہ کس نے فیصلہ کیا کہ عمران خان کو نہیں آنے دینا، ملک میں ایک ہی وفاقی پارٹی رہ گئی ہے ، آپ مجھے ختم کریں گے تو ملک کو اکھٹا کون کرے گا۔