کھیل

افغان سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان شاداب خان کپتان مقرر

افغان سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان شاداب خان کپتان مقرر

پی سی بی نے افغان کرکٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں شاداب خان (کپتان)،عبداللہ شفیق،اعظم خان،فہیم اشرف،افتخاراحمد ، نسیم شاہ،صائم ایوب،شان مسعود،طیب طاہر، زمان خان، احسان اللہ ،عمادوسیم،محمدحارث،محمدنواز اورمحمدوسیم جونیئر شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے جنہوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا، 3میچوں پر مشتمل سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، ہم نے ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہے، ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی 2سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ 4سے5لوگوں کو افغانستان سیریز میں آرام دے رہے ہیں، بابراعظم،فخرزمان،شاہین ، حارث رو¿ف اور محمدرضوان کو آرام دے رہے ہیں، زیادہ کرکٹ کھیلنے کے بعد پلیئرز کو آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے