لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو دوپہر دو بجے مینار پاکستان پر پارٹی کے جلسے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان ریلی کے دوران کار کے اندر سے خطاب میں کیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتا دربار تک نکلنے والی انتخابی مہم ریلی جاری ہے۔ پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی مہم داتا دربار سے دوبارہ زمان پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکانٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان ریلی کی قیادت کیلیے روانہ ہوچکے ہیں۔