پاکستان

پنجاب میں آٹے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں آٹے پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں اب عمومی سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے محکمہ خوراک کی لائسنس یافتہ 11 ہزار دوکانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 10 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 510 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 سے بڑھکر 1158 روپے ہوگی۔ سرکاری گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نجی آٹا بھی مہنگا ہوگا۔ 20 کلو نجی آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے