سا ئنس و ٹیکنالوجی

سائنس دانوں نے ایٹم سے کھیلا جانے والا گیم بنا دیا

سائنس دانوں نے ایٹم سے کھیلا جانے والا گیم بنا دیا

ڈیجن: جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایٹم (مادے کا سب سے چھوٹا جزو) پر مبنی دنیا کا سب سے چھوٹا بال گیم بنا لیا ہے۔ محققین نے آپٹیکل ٹریپس نامی ایک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایٹمز کو ہوا میں گیندوں کی طرح حرکت دی۔ آپٹیکل ٹریپس (جس کو آپٹیکل ٹوئیزر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) ایک ایسی تکنیک ہوتی ہے جس میں روشنی کا استعمال کرتے ہوئے اشیا کو ہلایا جاتا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق اس گیم میں ایٹم پھینکنے اور پکڑنے والے آلات کے سبب ایٹم ایک جال سے دوسرے میں بآسانی حرکت کرتے ہیں۔ کوریا ایڈوانسڈ اِنسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کے ایک پروفیسر جائیووک آہن کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایٹم ایک سرے سے نکل کر دوسرے سرے تک پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے