تجارت

موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان انتہائی خطرے میں ہے ورلڈ بینک

موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان انتہائی خطرے میں ہے ورلڈ بینک

کراچی: پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے انتہائی خطرے کا سامنا ہے جب کہ غربت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک کے اعلی اختیاراتی وفد نے اپنے علاقائی ڈائریکٹر برائے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (SD) جنوبی ایشیا مسٹر جان اے روم کی قیادت میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات کی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر نے شرکت کی۔ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر فارسائوتھ ایشیا نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کی حالیہ غربت میں اضافے کی وجہ میکرو مالیاتی کمزوریاں، کم اور غیر مستحکم شرح نمو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے