تازہ ترین

گورنر خیبر پختون خوا نے 28 مئی کو انتخابات کی تاریخ دے دی

صدر مملکت کا گورنر کے پی کو مقررہ مدت میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: گورنر کے پی نے آج صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے خیبر پختون خوا میں 28 مئی کو انتخابات کی تاریخ دے دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت اور گورنر کے درمیان آئین کے آرٹیکل 224 (2) اور یکم مارچ کے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔ صدر نے گورنر کو مشورہ دیا کہ وہ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے