پاکستان

سیکریٹری دفاع اور آئی جی پنجاب نے الیکشن کی سیکیورٹی سے معذرت کرلی

سیکریٹری دفاع اور آئی جی پنجاب نے الیکشن کی سیکیورٹی سے معذرت کرلی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہونیوالے مختلف اجلاسوں کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی جی پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی اور بتایا کہ پولیس اس وقت مردم شماری کرنے والوں کے ساتھ ڈیوٹی کررہی ہے جبکہ رمضان میں بھی پولیس اہلکاروں کی اضافی ڈیوٹی ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ الیکشن 2018 کے دوران 3 ہزار 330 انتخابی مہم کے پروگرامات کا انعقاد ہوا، الیکشن کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے