پاکستان

عدالتوں کے رویے سے ریاست کمزور ہورہی ہے فضل الرحمان

عدالتوں کے رویے سے ریاست کمزور ہورہی ہے فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو ریاست کے ساتھ اشتراک کی ضرورت ہے، عدالتوں کے رویے سے ریاست کمزور ہورہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ کون سی قوتیں ہیں جو عمران خان کی حمایت کر رہی ہیں؟ اس کا عشر عشیر بھی کوئی مذہبی جماعت کرتی تو دہشتگرد قرار دیا جاتا، عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے کا ایجنڈا رکھتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، سی آئی اے کا نمائندہ زلمے خلیل زاد عمران کے حق میں بیان دے رہا ہے، زلمے کے بیان سے ثابت ہوگیا عمران خان غیر ملکی ایجنڈا ہے، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، کھلنڈروں کا مجموعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے