صحت

چوہے بھی کورونا ویریئنٹس سے متاثر ہوسکتے ہیں تحقیق

چوہے بھی کورونا ویریئنٹس سے متاثر ہوسکتے ہیں تحقیق

کولمبیا، مِزری: ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوہے بھی کورونا وائرس کے ایلفا، ڈیلٹا اور اومیکرون ویریئنٹس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ امیریکن سوسائیٹی فار مائیکروبایولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نیویارک شہر میں کورونا وائرس جنگلی چوہوں کو متاثر کر چکا ہے۔ تحقیق میں محققین نے وائرسز کے ساتھ ممکنہ تعلق دریافت کیا جو عالمی وبا کے ابتدائی دنوں کے دوران انسانوں میں پھیل رہا تھا۔ امریکی دفترِ زراعت اور جانور اور پودوں کی ہیلتھ انسپیکشن سروس نے 79 ناروییئن چوہوں کے نمونوں کا تجزیہ کیا تاکہ کووڈ-19 انفیکشن کے شواہد دیکھے جاسکیں۔ حاصل کیے گئے 79 نمونوں میں 13 چوہوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا۔ تحقیق میں محققین کے سامنے یہ بات آئی کہ ایلفا، ڈیلٹا اور اومیکرون ویریئنٹس چوہوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے