پاکستان

عمران خان سرنڈر کر دیں تو گرفتار نہ کرنے کا آرڈر کردیتے ہیں سیشن کورٹ

عمران خان سرنڈر کر دیں تو گرفتار نہ کرنے کا آرڈر کردیتے ہیں سیشن کورٹ

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریمارکس دیے کہ اگر عمران خان ابھی بھی سرنڈر کر دیتے ہیں تو میں ابھی آئی جی کو کہہ دیتا ہوں کہ ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔ عمران حان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اور فیصل چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جج نے استفسار کیا کہ آپ ایک بتایئں آپ resist کیوں کر رہے ہیں۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیا ضروری ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے ہی عدالت لائیں؟ جج نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان عدالت آجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے