انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون قطر ایئر ویز کی برانڈ ایمبیسڈر منتخب

دیپیکا پڈوکون قطر ایئر ویز کی برانڈ ایمبیسڈر منتخب

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون قطر کی قومی ایئر لائن ’قطر ایئر ویز‘ کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تشہیری ویڈیو شیئر کی ہے۔ ا±نہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں’قطر ایئر ویز‘ کے لیےگلوبل برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر بہت خوش ہوں! اس ویڈیو میں ا±نہیں فلائٹ میں کھانا کھاتے، تفریح کرتے اور دوحہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر اداکارہ کو قطر ایئر ویز کی گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں اور کامیابیوں کے مسلسل حصول پر خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے