پاکستان

زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی فضل الرحمان

زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی فضل الرحمانزلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی فضل الرحمان

اسلام آباد: جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر خود قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے، لاہور کو ایک شخص نے نو گو ایریا بنا دیا ہے، وہ کسی عدالت میں پیش نہیں ہورہا اور عدالتوں ، قانون کا مذاق بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں عمران خان کے پیچھے بیرونی ایجنڈا ہے، اسلام مخالف قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم نے دعوی کیا کہ زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کرکے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے