وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی طرف سے بات چیت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمران خان کا اعتبار زیرو ہے۔نجی ٹی وی چینل میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رات اس نے آئین توڑا، تب سے اب تک اس نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کا کیا اعتبار رہ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب عمران خان حکومت میں تھا تو ہم نے دو دو گھنٹے اس کا انتظار کیا مگر یہ اپنی بات کرکے چلا جاتا تھا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے اس کی منتیں کیں کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا ہے، بیٹھ کر بات کر لیں، مگر یہ نہیں آیا، ہم یہ سب کیسے بھول جائیں۔