صحت

گول کیپرز کے مقابلے میں فٹبال پلیئرز کیلئے ڈمینشیا کا خطرہ زیادہ

گول کیپرز کے مقابلے میں فٹبال پلیئرز کیلئے ڈمینشیا کا خطرہ زیادہ

اسٹاک ہوم: سویڈن میں کئی سالوں سیجاری تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مرد فٹبالرز میں ڈمینشیا کا خطرہ عام آبادی کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق تقریبا 9 فیصد فٹبالرز نے میں یہ مرض جنم لے لیتا ہے لیکن دوسری جانب گول کیپرز کو اس مرض سے زیادہ خطرہ نہیں اور اس کی ایک سیدھی سادی وجہ ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ باوجود اس کے کہ ڈمینشیا کی اور بھی کئی وجوہات ہیں، فٹ بال کو سر سے مارنا بھی دماغی چوٹ سے منسلک ہے جس کی وجہ سے فٹبالرز میں حادثاتی طور پر ڈمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اور دوسری جانب چونکہ گول کیپرز کا کام فٹبال کو مارنا نہیں ہوتا لہذا ان میں اس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے