پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بلٹ پروف گاڑی میں موجود ہیں، جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جوڈیشل کمپلیکس میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی۔ عدالتی اوقات کار ختم ہونے کے باوجود عمران خان جج کے روبرو پیش نہ ہوسکے۔ عمران خان نے عدالت میں درخواست دائر کی میں کمپلیکس کے باہر گیٹ پر موجود ہیں، میری حاضری گیٹ پر لگا لی جائے۔ عدالت نے عمران خان کے گیٹ پر ہی دستخط کروانے کی اجازت دے دی۔ جج نے کہا کہ ایک دفعہ حاضری ہو جائے تو عمران خان واپس جا سکتے ہیں۔ جج نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو ختم کرنا چا ہتا ہوں۔ عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی موخر ہونے کا امکان ہے۔