تازہ ترین

وارنٹ کے باوجود مزاحمت ہوئی زمان پارک سے کوئی بندہ ایسا نہیں پکڑا جو بے گناہ ہو آئی جی پنجاب

وارنٹ کے باوجود مزاحمت ہوئی زمان پارک سے کوئی بندہ ایسا نہیں پکڑا جو بے گناہ ہو آئی جی پنجاب

اسلام آباد: آئی جی اور نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ زمان پارک کے سرچ وارنٹ لے کر آئے اور آمد سے قبل پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو آگاہ کردیا تھا لیکن پھر بھی مزاحمت کی گئی، ہم نے کوئی بندہ ایسا نہیں پکڑا جو بے گناہ ہو، سب کو اے ٹی سی کورٹ میں پیش کریں گے۔ یہ بات نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ پولیس اسلام آباد جو وارنٹ لے کر آئی تھی اس کی تکمیل کی کوشش کی گئی لیکن اس دوران شدید مزاحمت کا سامنا رہا، پولیس اہل کاروں پر پیٹرول بم اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا، اس دوران ورکرز نے کروڑوں کی املاک کا نقصان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے