پاکستان

اسلام آباد پیشی عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد پیشی عمران خان سمیت متعدد کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماں و کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سرکاری املاک اور پولیس کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جووزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی، رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سیمجموعی طورپر پندرہ پولیس کی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کونقصان پہنچایا گیا جس میں دو گاڑیوں اوردوموٹرسائیکلوں کو آگ لگائی گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین نے تھانہ لوہی بھیر کی پک اپ اور اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی گاڑیوں کوآگ لگاکر مکمل طور پر تباہ کردیا جبکہ اسی طرح تھانہ مارگلہ کے دو موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے