پاکستان

پنجاب پولیس کا اہلکاروں کو زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت

پنجاب پولیس کا اہلکاروں کو زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت

پنجاب پولیس کے حکام نے اہلکاروں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغل پورہ، لال پل، دھرم پورہ جانے والا اسٹاف زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کریں۔ حکام نے کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے والے اہلکار روٹ تبدیل کر دیں۔ پولیس حکام نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوردی اہلکار زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اب تک ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں تباہ کر چکے ہیں، ڈیوٹی سے واپس جاتے پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے