پاکستان

اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایٹمی پروگرام پر بیان کیوں دیا شاہ محمود قریشی

اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایٹمی پروگرام پر بیان کیوں دیا شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سوالات اٹھا دیے کہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایٹمی پروگرام پر بیان کیوں دیا؟ کیا ان کو جوہری معاملات پر بیان دینا چاہیے؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار جب فلور آف دی ہاوس میں بیان دیں وہ اہم ہے، آج ایک اہم موضوع پر توجہ دلانا چاہ رہا ہوں، چند روز پہلے اسحاق ڈار نے سینیٹ پر ایک بیان دیا، اس بیان نے ملک میں ایک بحران کو جنم دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس بیان پر وزارتِ خارجہ کی ترجمان کو اپنی پریس بریفننگ میں وضاحت دینی پڑی، ترجمان کہتی ہیں کہ نیوکلیئر پاور سے متعلق بات چیت کسی ملک سے بات کے ایجنڈے میں نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے