اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر غور کیلئے کل بروز پیر دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے اجلاس کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں اور اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوادئے ہیں۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔