انٹرٹینمنٹ

کس فلم نے رانی مکھرجی کی زندگی تبدیل کی

کس فلم نے رانی مکھرجی کی زندگی تبدیل کی

معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم راجہ کی آئے گی بارات سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دینیکے بعد کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ رانی مکھرجی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر کے دوران آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی میں ایک بڑی تبدیلی شاید اس وقت آئی جب میں نے کرن جوہر کی فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے لیکن اس وقت میری عمر تقریبا 27 یا 28 سال تھی اور یہ وہ وقت تھا جب میں نیخود میں ایک بڑی تبدیلی محسوس کی اور خود مختار بننا چاہا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنے والدین کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو یاد ہے جب میں نے اپنے والدین سے کہا کہ میں بڑی ہو گئی ہوں اور میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے لیکن میں ابھی اکیلے رہنا چاہتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے