تازہ ترین

بلاول نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا

بلاول نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا

کراچ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں اور سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ فورا ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن شیڈول کو چیلنج کریں۔ کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے امراض قلب کے ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز اسپتال کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول دینا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی نیحیدرآباد میں کلین سوئپ کیا جبکہ کراچی میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، الزام لگاتے تھے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن نہیں چاہتی لیکن پیپلزپارٹی نے محنت کے بعد کراچی کا الیکشن جیتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جیالا میئر ہوگا تو کیا قیامت ٹوٹ پڑے گی؟ اب ان کو ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ حیران ہوں کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے مگر عوام نمائندوں سے محروم ہیں، جان بوجھ کر نمائندوں سے محروم رکھاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی تھنڈر اسکواڈ کا مقابلہ کرتی تھی اور کبھی باہر بیٹھے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے