کھیل

بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

لاہور: پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، اس کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے۔ ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں۔ بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021 میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے