انٹرٹینمنٹ

ثناء فخر نے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا

ثناء فخر نے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا

لالی ووڈ میں فلم سنگم سے اداکاری کے سفر کا ا?غاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنائ فخر نے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں کو زندگی گزارنے کے اصول بتا دیئے۔ انہوں نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی میں پچھتاوا کرنا چھوڑدو، کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ ثنائ فخر اور ان کے سابقہ شوہر فخر انعام کی شادی 14 سال کے طویل عرصے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ اس حوالے سے اداکارہ ثنائ فخر نے ایک یوٹیوبر پوڈکاسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھاکہ انہوں نے اپنے رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کی تھی اور طویل عرصے سے کرتی آرہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وجہ کوئی بھی ہو، شادی کا خاتمہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں ہر ایسے شخص کی سپورٹ کرنی چاہیے جو اس کرب سے گزرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی انسان کو بعض تعلقات ناچاہتے ہوئے بھی توڑنے پڑتے ہیں کیونکہ اگر وہ نہ توڑے جائیں تو بہت کچھ ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسی ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ زندگی گزارنی پڑتی ہے۔ اس لیے کچھ چیزوں کو الگ کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے