پاکستان

پولیس ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

پولیس ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

لاہور: ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو چیئرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے بیان حلفی کے ساتھ رپورٹ جمع کروائی۔ دوران سماعت، فواد چوہدری نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگا ہے؟ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہ پوچھنا آپ کا کام نہیں بلکہ عدالت کا کام ہے۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ مجھے آج 23کیسز کی لسٹ دی گئی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیسز کی فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کروا دی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے 100مقدمات ہیں لیکن یہ تو 100سے زیادہ ہیں۔ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ آج پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے جبکہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 43 ہے، کل پنجاب میں 56 اور اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 33 تھی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف گھنٹوں میں مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ نیب کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے نیب کے وکیل کو فوری کیسز کی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے