صحت

گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت

گلِ خطمی میں موٹاپا کم کرنے والے اجزا دریافت

میلبرن: آپ نے باغوں اور پارک میں شوخ سرخ رنگ کا بڑا پھول ضرور دیکھا ہوگا جس کے زردانوں کا ڈنٹھل باہر تک نکلا ہوتا ہے۔ یہ گل ختمی ہے جس میں اب موٹاپا کم کرنیوالے قیمتی اجزا دریافت ہوئے ہیں۔ اس پھول کو انگریزی میں ہیبسکس بھی کہا جاتا ہے جس پر آسٹریلیا کی مشہور آرایم آئی ٹی یونیورسٹی کیماہرین نے تحقیق کی ہے۔ انہوں نے اسی پھول کے ایک خاندان سے ایک دوسرے پھول سیخاص فینول نکالے ہیں جو ایک جانب اینٹی آکسیڈنٹس ہیں تو دوسری جانب ان سے ایک مرکب ہائیڈروسِٹرک ایسڈ بھی کشید کیا ہے۔ اس کے بعد باری باری، انسانی خلیاتِ ساق (اسٹیم سیل) لے کر ان پر پھول سے نکالا گیا فینولِک ایسڈ اور ہائیڈروآکسی سِٹرک ایسڈ کی ٹریٹمنٹ کی گئی۔ پھر اسٹیم سیل سے فربہی کے خلیات یا ایڈیپوسائٹس کی تشکیل کی کوشش کی گئی لیکن حیرت انگیز طور پر ان میں موٹاپے کی وجہ بننے والے خلیات کی تعداد 95 فیصد تک کم تھی۔ معلوم ہوا کہ فینولِک اجزا نے ہاضمے کے ایک اینزائم لائپیز کو روکنے کا کام بھی کیا۔ بصورتِ دیگرلائپیز چکنائی کو چھوٹے اجزا میں تقسیم کردیتے ہیں اور بدن ان سے توانائی لیتا ہے۔ تاہم زائد چکنائی خلیات، ٹشوز اور پھر پورے جسم میں جمع ہوکر ہمیں موٹا بناتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے