پاکستان

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے

پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر کروانیکیلئے پابند کرنے کی درخواست نا قابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نیشہری منیر احمد کی درخواست پر فیصلہ دیا تھا۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے، اس لیے الیکشن کمیشن کو انتخابات کروانے کا پابند کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے