دنیا

راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید

راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید

نئی دہلی: بھارت میں ایک عدالت نے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت کی سیشن عدالت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ راہول گاندھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے انہیں ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ان کی 30 دن کے لیے ضمانت بھی منظور کرلی ہے جس کے نتیجے میں وہ جیل جانے سے بچ گئے ہیں جبکہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرسکتے ہیں۔ راہول گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات میں ریاست کرناٹک میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام چوروں کا surname (خاندانی نام) مودی ہی کیوں ہوتا ہے۔ ان کا اشارہ دراصل کرپشن کیسز میں ملوث ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی اور ا?ئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کی طرف تھا۔ اس بیان پر کافی ہنگامہ ہوا اور بی جے پی رکن اسمبلی پورنیش مودی نے راہول پر ہتک عزت کیس درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے پوری مودی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ کانگریس پارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ راہول گاندھی اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور کیس جیتیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے