پاکستان

پی ٹی آئی کا پنجاب میں الیکشن کا التوا سپریم کورٹ میں چیلنج کا اعلان

پی ٹی آئی کا پنجاب میں الیکشن کا التوا سپریم کورٹ میں چیلنج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا التواسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹرزپارلیمنٹ کیمشترکہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلیکے خلاف حکومت نے ریویو فائل نہیں کیا تھا، سویلین حکومت میں پہلی مرتبہ ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکو پتا نہیں حکومت میں آنیکیبعد کیا ہوگیا۔ فواد چوہدرینے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارے خلاف کل کابینہ کا اعلامیہ آئے گا پھر معلوم ہوا کہ ہم توایجنڈے میں ہی نہیں تھے، ٹارگٹ تو سپریم کورٹ تھی، سپریم کورٹ پرحملہ کرنیکیلیے گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے کے اقدام کیخلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، 96 مرتبہ ایسوسی ایشن نیالیکشن کمیشن کے فیصلیکومسترد کیا، تحریک انصاف ہروکلا تحریک کے پیچھیکھڑی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے