کھیل

ایشیاکپ بائیکاٹ کی پاکستانی دھمکی بھارت کو بیک فٹ پر لے آئی

ایشیاکپ بائیکاٹ کی پاکستانی دھمکی بھارت کو بیک فٹ پر لے آئی

کراچی: پاکستان کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی بھارت کو بیک فٹ پر لے آئی، ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل پر آمادگی ظاہر کردی تاہم دیگر ٹیمیں پاک سرزمین جبکہ بلیو شرٹس اپنے میچز کسی اور ملک میں کھیلیں گے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں آئی سی سی میٹنگ کے اطراف میں ہونے والی ملاقات میں ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران نے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان سے کہا گیا کہ میزبانی سے دستبردار ہو کر اسے سری لنکا یا بنگلہ دیش سے تبدیل کرلے،2 سال بعد شاید پاک بھارت تعلقات بہتر ہوچکے ہوں تب اپنے ملک میں ایشیاکپ کا انعقاد کرلے،البتہ پی سی بی حکام نے سختی سے یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے یہ دھمکی دے دی کہ اگر ایسا کرنا ہے تو ہمارے بغیر ہی ایونٹ کا انعقاد کروالیں۔ جس پر جواب دیا گیا کہ سوچ لیں اس سے آپ کو 3 ملین ڈالرز کا تو فوری نقصان ہوجائے گا مگر پاکستان نہ مانا اور کہا کہ ہمیں پیسے نہیں اپنے شائقین کے جذبات کا خیال رکھنا ہے۔ ویسے بھی ہمیں پی ایس ایل سے اچھی خاصی آمدنی ہوئی ہے، اگر ایشیاکپ مکمل طور پر نیوٹرل وینیو منتقل ہوا تو یہ درست نہ ہوگا۔ ہم بھارت کی مجبوری سمجھتے ہیں مگر اس مسئلے کو اب حل ہوجانا چاہیے کیونکہ آگے ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹس بھی ہونے ہیں، حکام نے تجویز دی کہ ہم صرف بھارتی ٹیم کے میچز ہی کسی دوسرے ملک منتقل کر دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے