پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا کیس پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانتیں منظور

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا کیس پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانتیں منظور

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت 60 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی بھی ضمانت منظور کرلی گئی۔ بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 5 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے