پاکستان

مریم نواز نے شہباز شریف کی تعریف میں کیا کہا

مریم نواز نے شہباز شریف کی تعریف میں کیا کہا

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی سرگرمیوں کی کھل کر تعریف کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے مفت آٹا سستا پیٹرول کے ہیش ٹیگ کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ایونٹ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کا جذبہ بلند ہے۔ ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ اعلانات کو حقیقت بنانے کیلیے جو میدان میں اتر جائے اس کو شہباز شریف کہتے ہیں۔ مریم نواز نے اپنے پیغام کے ساتھ امید بھرے کلمات میں کہا کہ انشا اللہ، پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے